ٹانک،ناکہ بندی کے دوران  1 گرفتار،8 کلو چرس برآمد

  ٹانک،ناکہ بندی کے دوران  1 گرفتار،8 کلو چرس برآمد

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)رزمک پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار سے 8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ شمالی وزیرستان سب ڈویژن رزمک میں ایس ایچ او لوئی دراز نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار کی خفیہ خانوں سے 8 کلو اعلی کوالٹی کا چرس برآمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -