باڑہ، خیبر چوک میں پاک افغان شاہر اہ بند، ٹرانسپورٹرز، تاجران سراپا احتجاج 

باڑہ، خیبر چوک میں پاک افغان شاہر اہ بند، ٹرانسپورٹرز، تاجران سراپا احتجاج 

  

باڑہ(نمائندہ) خیبر چوک میں پاک افعان شاہراہ بند ٹرانسپورٹ یونین، جماعت اسلامی یوتھ خیبر اور باڑہ تاجران سراپا احتجاج۔ باڑہ میں معاشی قتل بند کیا جائے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دوسرا این او سی جاری کرنا ہمارے نااہل ڈی پی او اور نااہل ڈی سی خیبر فوری تبدیل کیا جائے  مظاہرین۔ باڑہ خیبر چوک میں پانچ دنوں سے جاری احتجاج ٹرانسپورٹ یونین اور باڑہ تاجران نے پاک افغان شاہراہ مکمل بند کر دیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باڑہ ایک متاثرہ علاقہ ہے افغان ٹرانزٹ اور باڑہ ٹرمینل سے چھوٹی موٹی کاروبار بحال ہوئے تھی لیکن اب چند مفاد پرستوں نے باڑہ ٹرمینل بند کرکے ٹرانسپورٹ کی تباہی اور ساتھ ہی تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے سازش شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونین کے این او سی ختم کرکے این او سی کے اوپر این او سی جاری کرکے باڑہ میں معاشی قتل شروع کیا ہے اور ڈرائیوروں سے جگہ جگہ بھتہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک باڑہ ٹرمینل بحال نہ کیا جائے پاک افغان شاہراہ بند ہو گا اور ہمارا احتجاج کا دائرہ بڑھا کر اسلام آباد میں نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کر دینگے انہوں نے وزیراعلی خیبرپختوانحوا سے ڈی پی او خیبر اور ڈی سی خیبر کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -