شیرگڑھ،مستورات کے  تنازعہ پر نوجوان قتل 

  شیرگڑھ،مستورات کے  تنازعہ پر نوجوان قتل 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) جلالہ ہسپتال کورونہ میں نماز جمعہ سے واپسی پر مستورات کے تنازعہ پر چار ملزمان نے فائرنگ کرکے19سالہ نوجوان کو قتل دیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شیر گڑھ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق جلالہ ہسپتال کورونہ کے رہائشی19 سالہ حضر ولد لیاقت علی کو  اس وقت  فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیاجب وہ نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران  پہلے سے تاک میں بیٹھے مبینہ ملزمان مسمیان سبحان اللہ ولد  میر الرحمن، وقار،وقاص پسران ظاہر شاہ ساکنان پڑاو جلالہ ا ور زوار حسین ولد زبیر سکنہ یخ کوہی نے گولی مار کر قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بتایا جاتا ہے شیر گڑھ  پولیس نے مقتول کے والدلیاقت علی ولد سرفراز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -