نوشہرہ میں جاری دو روزہ " مارشل آرٹس سپورٹس گالا " زبردست مقابلوں کے ساتھ اختتام پزیر

   نوشہرہ میں جاری دو روزہ " مارشل آرٹس سپورٹس گالا " زبردست مقابلوں کے ساتھ ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع نوشہرہ میں جاری دو روزہ " مارشل آرٹس سپورٹس گالا " زبردست مقابلوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا،اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،دو روزہ تقریب میں مختلف کھیلوں /اتھلیٹکس کے مقابلے ہوے جسمیں ضلع بھر سے تینوں تحصیلوں کے مختلف کلبز سے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ آدا کیا۔تقریب کے اختتامی موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر نے مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -