ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن،پانچ عمارتیں مسمار
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے پولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ آپریشن کر کے پانچ عمارتیں مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر40بلاک اے جوہر ٹاؤن پر نصب کئے جانے والے آئرن شیڈ مسمار کر دیئے‘پلاٹ نمبر288اے بلاک ایچ تھری جوہر ٹاؤن پر بنائی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
ایئر لائن سوسائٹی میں ہسکول پٹرول پمپ سے متصل بنایا گیا غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا۔ پائن ایونیو میں ویلنشیا ماربل اینڈ گرینٹ سے متصل بنایا گیا غیر قانونی کمرشل سڑکچر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر46پائن ایونیو سے متصل بنائی گئی غیر قانونی چاردیواری اور بنیادیں مکمل طور پر مسمار کر دیں گئیں۔