داتا گنج بخشؒکے عرس انتظامات کیلئے اجلاس جلد ہو گا،طارق سندھو

  داتا گنج بخشؒکے عرس انتظامات کیلئے اجلاس جلد ہو گا،طارق سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرداتا دربارطارق محمود سندھونے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکا977 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس جلد منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا۔

جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے جگہ کو بھی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں مختلف مقامات پر پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ سکیورٹی کی بہتری کے لئے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے قریبی ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابندکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران عرس کے دنوں کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کئے جائیں گے تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں،محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے گی۔