ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے متحرک ہے،دانش افضال

ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے متحرک ہے،دانش افضال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(جنرل رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس نادر ہال میں  ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی، انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 02 کینٹ ٹیم نمبر 01 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا. ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیامقامات سے03 ڈینگی لاروا برآمد ہواجسے موقع پر تلف کر دیا گیا اور ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا