موٹر وے واقعہ پر سخت ایکشن لیا جائے،مولانا امجد خان

موٹر وے واقعہ پر سخت ایکشن لیا جائے،مولانا امجد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے موٹر وے پرایسے واقعہ کا رونما ہونا حکومت کی کار کردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے صرف نوٹس لینا ہی کافی نہیں مجرمان کو فوری گرفتار کر کے عبرت ناک سزادی جائے،اہل بیت وصحابہ کرام کی محبت ہمارے ایمان کابنیادی حصہ ہے،حضرت سیدنا ابوبکر صدیق،حضرت سیدنا عثمان غنی،حضرت سیدنا علی المرتضی،حضرت حسین کا نام تاقیامت مسلمانوں کے دلوں میں راج کرتا رہے گا،نبی کریمؐ کے دور کی مقدس ہستیوں کے خلاف زبان درازی ملک میں انتشار پیدا کرنے کی گھری سازش ہے جو کوئی بھی پاکستانی برداشت نہیں کرے گا ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماؤں مولانا محمد امجد خان،مولانا نعیم الدین،مولانا محب النبی،مولاناسید محمودمیاں،مولانا مفتی عبدالحفیظ،مولانا مفتی عقیل احمد،مولانا مفتی عزیز الرحمن،مولانا عبدالوادودشاہد،مولانا عبدالمنان انبالوی، مولانا فصیح الحدین سیف،مولانا عبدالوحید اشرفی،حافظ غضنفر عزیزنے کیا۔


،حافظ نصیر احمد احرار،مفتی بشیر یوسف زائی،مفتی سیف اللہ،مولانا قاری امجد سعید،حافظ عبد الصمد،قاری عبدالواحد،حافظ منظور الحسن چترالی نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد امجد خان،مولانا نعیم الدین،مفتی عبدالحفیظ نے کہاکہ موٹروے پر صنف نازک کے ساتھ درندگی کا واقعہ انسانیت پر سیاہ دھبہ ہے درندہ صفت مجرمان کوجلد از جلدگرفتارکرکے سرے عام پھانسی پر لٹکایاجائے جائے علماء  نے کہاکہ،صحابہ کرام اہل بیت عظام کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر وطن عزیز میں بدامنی اور فساد کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں پا کستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ بدامنی پھیلانے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ شہدائے اسلام کا کردار تاریخ لا زوال حصہ ہے خلفائے ثلاثہ اور حضرت حسین نے خون دے کر پیغام اسلام کو ا?گے پہنچایا اسلام کی اشاعت کے لیئے ان خضرات کی قربانیاں ہمیشہ یادرہیں گی یہ شخصیات استقامت کی ایک مثال تھے