حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئے،ملک سیف

    حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئے،ملک سیف

  

   لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی  و سینئر نا ئب صدر لا ہو ر ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ،امن وامان کا قیام, چادر و عصمت کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں مو جو دہ حکو مت بری طرح نا کا م ہو چکی ہے۔ انہو ں نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ نہا یت افسوس کے سا تھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب تو بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے -  انہو ں نے کہا کہ امن و امان اور سلامتی و تحفظ کے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ  اگر پہلے ہی واقعے کے بعد جنسی درندوں کو نشان عبرت بنادیا جاتا تو ایسے  واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا۔ انہو ں نے مذید کہا کہ مو جو دہ حکو مت کو ہر وقت اپنی سیا ست چمکا نے کی فکر رہتی ہے جب سے یہ نا اہل حکو مت آئی ہے ملک میں بد امنی،مسا شرتی بے را ہ روی میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جب ملک میں بے روزگا ری بڑھے گی تو جرا ئم میں بھی خو د بخود اضا فہ ہو گا لیکن مجال ہے۔

 جو حکو مت عوام کے مسا ئل کو سمجھنے کے لئے تیا ر ہو۔ انہو ں نے کہ ہما رے پولیس کے اعلی افسر کی جانب سے خا تون کے لئے دیئے جا نے والا بیا ن بھی قابل افسوس ہے انہو ں نے کہا کہ جب ہما را دین عورت کو آزادی دیتا ہے تو ہم کون ہو تے ہیں اپنی مرضی کر نے والے لیکن مو جو دہ حکو مت اور اس کے حواری شروع سے ہی یو ٹر ن کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا فوری طور پر ملز ما ن کو گرفتا ر کر کے عبرت نا ک سزا دی جا ئے۔۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -