پولیس حملہ کیس،کیپٹن صفدر سمیت(ن) لیگ کے7 رہنما شامل تفتیش

  پولیس حملہ کیس،کیپٹن صفدر سمیت(ن) لیگ کے7 رہنما شامل تفتیش

  

چوہنگ (نامہ نگار) مسلم لیگی راہنما  مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر پولیس ملازمین پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ میں 190 مسلم لیگی راہنماؤں و کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اسی سلسلہ میں آج نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر،مرکزی مسلم لیگی راہنما و ایم این اے رانا ثناء  اللہ،میاں محمد طارق ڈپٹی میئر سمن آباد،مسلم لیگی راہنما صلاح الدین پپی و دیگر نامزد کارکنان صبغت اللہ اور رفاقت شاہ  شامل تفتیش ہوئے اور اپنا تحریری بیان جمع کرایا۔کپٹن صفدر کے ہمراہ ایم پی اے مرزا جاوید اور دیگر لیگی کارکنان بھی  موجود تھے۔ ATC کورٹ سے اب تک 25 مسلم لیگی راہنماؤں نے ضمانتیں منظور کروا رکھی ہیں۔مگر ابھی تک صرفسات افراد تھانہ چوہنگ میں شاملِ تفتیش ہوئے ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ غلام عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ میں اگلی تاریخ رواں ماہ کی 16 مقرر ہوئی ہے اور ابھی تک7 نامزد افراد نے اپنا تحریری بیان ریکارڈ کروایا ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -