منہاج یونیورسٹی میں وطن کیلئے جان قربان کرنے والوں کی یاد میں تقریب
لاہور (پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور میں وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے شہدا ء کی یاد میں دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ ستمبر 1965 میں بھارت نے رات کے اندھیرے میں اس ارض پاک پر شب خون مارامگر مملکت پاکستا ن کے جانباز سپوتوں نے فقیدالمثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنا بھی ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج یونیورسٹی میجر (ر) سلمان جہانگیر،ہیڈ آف ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ روبینہ سعید، کوارڈینیٹرسیکرز کلب عمارہ مقصود اور لیکچرار شعبہ ماس کمیونیکیشن شافعہ بھٹی نے شرکت کی۔