گورنر پنجاب کی عظمت شاہ کے گھر آمد،تاجروں نے تاجپوشی کی
لاہور(سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور و مرکزی رہنما لاہور بزنسمین فرنٹ چیئرمین شاہ عالم بورڈ لاہور سید عظمت علی شاہ کے گھر آمد کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی تاجپوشی کی اور غلاف کعبہ پیش کیا۔ چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ چوہدری محمد امجد، پیٹرن انچیف مرکزی تنظیم تاجران آغا زوالفقار احمد اور جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر اور ملک محمد نواز اعوان چیئرمین وزیر اعلی شکایات سیل لاہور اور تاجر تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی، میاں جاوید علی، ملک محمد نعیم و دیگر بھی موجود تھے۔