میٹر ریڈرز کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،مجاہد پرویز

میٹر ریڈرز کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،مجاہد پرویز

  

لاہور(پ ر)میٹرریڈرز کی کمی پوری کرنے اور اْن کی محکمانہ ترقی کے لئے محکمانہ رولز کے فیصلہ کے مطابق جلد احکامات کا  اجراء کیاجائے گا  ور اْن کے کام کے لئے موبائل فونز کی کمی پوری کی جاتی رہے گی ان کے موٹر سائیکل الاؤنس میں اضافہ کے احکامات کا اجراء کردیاجائے گا  میٹرریڈروں کی شدید کمی ور اہم ذمہ داری کے کام کے پیش نظر صارفین سے اْن کے شناختی کارڈ جمع کرنے کی ذمہ داری تفویض نہیں کی جائے گی یہ اعلان مجاہد پرویز چٹھہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے نمائندگان سے باہمی مذاکرات میں کیا - اس حوالے سے لیسکو کے سینکڑوں میٹرریڈر عملہ کی کانفرنس بختیار لیبرہال لاہور میں آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد کی صدارت میں ہوئی اس موقعہ پر محمد شفیق، سید آفتاب، ملک محمد زبیر، افضل طاہر،محمد انور، لالہ شبیر  ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطا ب کیا۔

  اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزارت برائے توانائی حکومت پاکستان سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ محکمہ بجلی میں دیرینہ ملازمین کی آئے روز ریٹائرمنٹ اور بجلی کے صارفین میں دن بدن اضافہ ہونے کے پیش نظر میٹرریڈروں کی شدید کمی پوری کی جائے۔

  اور میٹرریڈرزعملہ کے لئے سکیل نمبر11 منظور کیا جائے اور میٹرریڈر عملہ کو موبائل الاؤنس تنخواہ کا حصہ بنایاجائے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -