اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ

اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں پاکستان سے ماہرہ خان  اور آج مجھے دولت مشترکہ کے NO MORE (مزید نہیں) کا حصہ بننے پر فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ اب جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات مزید نہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہم اْس مسئلے پر ایک جگہ جمع ہوں جس سے دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان واقعات میں اضافہ ہوا۔انھوں نے شکوہ کیا کہ زیادہ لمبے عرصے کے لئے ہمارے معاشرے نے اس کے لئے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم کر سکتے ہیں، اور ہم پہلے سے بہتر کر سکتے ہیں۔ماہرہ نے اپنے پیغام کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں سے اپیل کی کہ میرے ساتھ بولیں اور ایکشن لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -