پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب

  پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کی ...

  

   لاہور (پ ر) پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے قومی ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مسلم لیگ ہاؤس میں چیئرمین چودھری محمد اقبال کی صدارت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوت قرآن قاری خالد اور کمپیئرنگ کے فرائض عزیز شیخ نے انجام دیئے۔ تقریب کے شرکاء میں چودھری محمد اقبال، کاشف جاودانی، یامین صدیقی، ولایت امجد فاروقی، نعمان ملک، شکیل زاہد، شکیل احمد، اویس گجر، مولانا محمد عاصم و دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عاصم نے راجہ عزیز بھٹی شہید، ان کے والدعبداللہ بھٹی اور ان کے گھرانے جو گجرات سے تعلق رکھتے ہیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر کے شہداء نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں وہ تاریخ میں زندہ رہتی ہیں۔ یامین صدیق بانی پریس کلب سنے کہا کہ ہم سب نے اس فانی دنیا سے جانا ہے لیکن جن ہستیوں نے جانے کیلئے سفر شہادت کے ذریعے حاصل کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -