بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب کیلئے مشاورت نہیں ہوئی،اشرف بھٹی

 بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب کیلئے مشاورت نہیں ہوئی،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ضلعی قیادت نے مجھ سے مشاورت کے بغیر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ کی تقریب کا اعلان کیا،کیونکہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہوں ہمارے سوگ کے دن چل رہے ہیں اس لئے شرکت نہیں کی،انہوں نے کہا کہ صد ر عزیز الرحمن چن سے میٹنگ میں طے ہو چکا تھا کہ ہم 20ستمبر کو سالگرہ کی تقریب مال روڈ پر کریں گے مگر اب اچانک کی تقریب رکھ لی گئی،انہوں نے کہا لاہور کے صدر سے کہنا چاہتا ہوں کہ تمام فیصلے مشاورت سے کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -