انعام غنی کی قیادت میں پنجاب امن کا گہوارہ بنے گا،بلال خان

انعام غنی کی قیادت میں پنجاب امن کا گہوارہ بنے گا،بلال خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی کارکن بلال خان نے انعام غنی کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی اور کبھی کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی۔

بلال خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انعام غنی کی قیادت میں صوبہ پنجاب امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا اب جرم کرنے والوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی ان جیسے افسران کی وجہ سے پولیس کی ساکھ برقرار ہے۔میں بہت جلد ایک وفد کے ہمراہ ان ملاقات کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -