وائس چانسلر جی سی یو کو گورونانک یونیورسٹی کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

وائس چانسلر جی سی یو کو گورونانک یونیورسٹی کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر اصغر زیدی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے امور چلائیں گے۔

گورنر پنجاب سے ملاقات میں ڈاکٹر اصغر زیدی کو گورونانک یونیورسٹی کا چارج سونپا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی اضافی ذمہ داری کو دیانتداری اور احسن طریقے سے نبھاوں گا۔بابا گورو نانک یونیورسٹی کو سکھ ازم پر مطالعہ اور پنجابی زبان کی ترویج کا مرکز بنائیں گے۔گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر اصغر زیدی کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف ممالک کے سکھ لیڈرز سے ملاقات بھی ہوئی۔جی سی یو اکیڈمک سٹاف نے پروفیسر اصغر زیدی کو مبارکباد پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -