بزنس مین فرنٹ نے ہمیشہ محبت کی سیاست کی،ملک سلیم

بزنس مین فرنٹ نے ہمیشہ محبت کی سیاست کی،ملک سلیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کی انتخابی مہم میں تاجر بھائیوں کی فقید المثال محبت اور چاہت کے لازوال جذبوں کا اظہار خدمت کی سیاست کی جیت ہے۔ تاجر برادری نے ہمیشہ خدمت اور کارکردگی کو اعتماد کا ووٹ دیا۔بزنس مین فرنٹ نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مسائل پر آواز اٹھائی۔

 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ظالمانہ فیصلوں کو ختم کروایا گیا۔ بھاری فیسز کم کروائی گئی کرپشن اور مٹھی گرم کرنے کے کلچر کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ انشا اللہ لاہور بزنس مین فرنٹ چیمبر آف کامرس میں خدمت اور شفافیت کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔

    

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -