محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ خواتین کی فلاح کیلئے کوشاں ہے،آشفہ ریاض

  محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ خواتین کی فلاح کیلئے کوشاں ہے،آشفہ ریاض

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر).صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں خواتین ینگ جرنلسٹس سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ تمام شعبہ حیات سے منسلک خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ورکنگ لیڈیز کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے تیزی سے ”ڈے کیئرسنٹرز“ کے قیام کو عمل میں لایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا وویمن جرنلسٹ ترقی نسواں کاہراول دستہ ہے جوہمیشہ عورتوں کے ساتھ معاشرتی استحصال اور صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے اپنا انقلابی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ملاقات میں صحافی خاتون وممبر ایگزیکٹیو با ڈی لا ہور پریس کلب دیبا مرزا اور صحا فی عنبرین فاطمہ نے ینگ جرنلسٹس کے مسائل اور فیلڈ میں مشکلات کے بارے میں بتایااور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر دیبا مرزا نے خواتین صحا فیوں کو درپیش مسا ئل اور چیلجز کے با رے میں آگا ہی دی

 اور مذید بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی معاشی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ وویمن ڈویلپمنٹ پالیسی کا ایمپلیمنٹیشن فریم ورک تیار کیا جاچکا ہے بہت جلد محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ اس کی لانچنگ کرے گا۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے مزید کہا کہ محکمہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں مکمل طور پر معاشی خود کفیل بنانے کے لیے بھی اپنا کام کررہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کے قیام سے متعلق اپنا ہوم ورک مکمل کر چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -