نئے ماسٹر پلان کے تحت لاہور کو خوشحال شہر بنائیں گے،احمد عزیز تارڑ

  نئے ماسٹر پلان کے تحت لاہور کو خوشحال شہر بنائیں گے،احمد عزیز تارڑ

  

لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ نئے ماسٹر پلان کے ذریعے لاہور کو تہذیب کا مرکز اور خوشحال شہر بنایا جائے ‘تاریخی ورثے کی بقاء‘معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور آبادی کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

لاہور کے نئے ماسٹرپلان2050ء کی تیاری کے لئیکنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ہواجس میں  ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے مختلف فرموں کی طرف سے وصول ہونے والی اظہار دلچسپی کی پیشکشوں پر غور کیا گیا۔

 ۔ ماسٹر پلان کی تیار ی کے لئے 7 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی جمع کرائے۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر سید محمدندیم اختر زیدی،چیئرمین سٹی وریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود، شفقت کانگ،رانا طاہر محمود اسسٹنٹ چیف محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اظہر نصیر سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -