خدمت گروپ نے ہمیشہ تاجروں کیلئے جدوجہد کی،شہزاد چوہان

  خدمت گروپ نے ہمیشہ تاجروں کیلئے جدوجہد کی،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ خدمت گروپ کی تاریخ تاجر برادری کی دن رات انتھک خدمت سے عبارت ہے۔ صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود نے ہر دکھ اور سکھ میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہوکر بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات پیاف فاونڈر کے امیدوار سلیم اصغر بھٹی کی کامیابی کیلئے تاجر برادری متحد ہے۔انہوں نے کہا سلیم اصغر بھٹی ہر وقت تاجر بھائیوں کی فلاح کیلئے سرگرم عمل رہتے ہیں۔