سیمی فائنل میں سریناکو شکست: یوایس او پن ویمنز سنگلز فائنل آج 

  سیمی فائنل میں سریناکو شکست: یوایس او پن ویمنز سنگلز فائنل آج 

  

نیویارک(آئی این پی)یو ایس اوپن  ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔نیویارک  میں جاری ایونٹ میں بیلارس کی وکٹوریا آزرینکا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے کامیابی پاکر سرینا کا چوبیس واں گرینڈ سلم  ٹائٹل پانے کا انتظار مزید طویل بنادیا۔ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ناؤمی اوساکا اور بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کے درمیان رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فائنل میچ  آج کھیلا جائے گا۔ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار جینیفر بریڈی کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا سرینا نے شکست پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں ناکامی کاسو چا نہ تھا شکست پر اپنے پرستاروں سے بھی شرمندہ ہوں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -