یوایس اوپن، میٹ پاویک اور سواریزنے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا 

  یوایس اوپن، میٹ پاویک اور سواریزنے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا 

  

نیویارک  (اے پی پی) کروشیا کے ٹینس سٹار میٹ پاویک اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز نے یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور انکے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک کو شکست دیکر رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں  یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جا رہے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز فائنل میچ میں کروشین میٹ پاویک اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز پر مشتمل جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک کو سیدھے سیٹس میں 7-5  اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا کامیابی پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی عمدہ کھیل پیش کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -