چیف سلیکٹرکا عہد ہ سنبھال کر خوشی ہوگی:شعیب اختر

چیف سلیکٹرکا عہد ہ سنبھال کر خوشی ہوگی:شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز غیر محفوظ اور ٹیم شکست کے خوف میں مبتلا ہے لہٰذا اس ذہنیت کو بدلنا ہوگا جو کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے،انگلینڈ ٹور پر ہوتا تو پہلا ٹیسٹ نہ گنوایا جاتا کیونکہ جانتا ہوں کہ ٹاپ کرکٹ میں جارحانہ انداز لازمی ہے،پی سی بی سے مذاکرات جاری ہیں،اگر چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو اسے سنبھال کرخوشی ہوگی۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے یو ٹیوب چینل پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے اور وہ مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ شعیب اختر کے مطابق وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ ان کی بورڈ کے ساتھ اس کے بارے میں گفتگوہوئی ہے کیونکہ وہ خود بھی پاکستان کرکٹ میں کوئی اہم کردار نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں البتہ ابھی کوئی بھی بات فیصلہ کن نہیں کیونکہ ان کی طرح پی سی بی کی جانب سے بھی ہامی نہیں بھری گئی ہے۔
۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ نئی نسل کے پلیئرز کا ایک ایسا پول تیار کرنا چاہتے ہیں جو جارحانہ ذہنیت کے ساتھ ناکامی کے خوف کا شکار ہوئے بغیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور تادیر پاکستانی ٹیم کی خدمت کر سکیں۔