گلشن راوی، سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

گلشن راوی، سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برکی میں محسن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 6لاکھ 10ہزار روپے اور دیگر سامان، سبزہ زار میں  فہیم کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر5 لاکھ65 ہزار روپے  اور دیگر سامان،شاہدرہ  میں منظور سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، رائیونڈ سٹی  میں فرحان کے گھر سے 3 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔گلشن راوی  میں عبدالرحمان کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، اچھرہ  میں ابراہیم کے اہل خانہ سے 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شیراکوٹ  میں مجید 55ہزار روپے  اور دیگر سامان،ٹاون شپ  میں شعیب سے 33ہزارروپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، لاری اڈا میں ہارون سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ماڈل ٹاؤن، ہربنس پورہ سے گاڑیاں، مزنگ۔بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -