غیر نمونہ نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کے استعمال پرابتک 3لاکھ سے زائدچالان کئے گئے

غیر نمونہ نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کے استعمال پرابتک 3لاکھ سے زائدچالان کئے گئے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او حماد عابد کی ہدایت پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سٹی ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ مہم میں ابتک 03 لاکھ 03 ہزار 244 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

،حکومت کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 02 لاکھ 62 ہزار 277 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی،   بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 25 ہزار 833 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری،   ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 5701 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3258 وہیکلز کیخلاف کارروائی،   واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2845 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 3530 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،کالے شیشوں والی 11771 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔

مزید :

علاقائی -