ایل ڈی اے فراڈ کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی 

ایل ڈی اے فراڈ کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم احد خان چیمہ کے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے،نیب کی جانب سے کلوزر ریفرنس عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے،یادرہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف لاہور بیورو نے انکوائری بند کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -