سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایڈیشنل آئی جی عباس حسن 

سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایڈیشنل آئی جی عباس حسن 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) موٹرویز پر روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین تر جیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ موٹروے پولیس کی اضافی گاڑیا ں اور نفری کو موٹرویز پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ روڈ یوزرز کو محفوظ سفر کی فراہمی  یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عباس حسن ملک نے ایم ٹو ساؤتھ میں خصوصی اجلاس کے دوران میں کیا۔ عباس حسین ملک نے کہا کہ موٹرویز پر مسلسل پٹرولنگ کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقع سے نمٹا جاسکے۔ روڈیوزرز کو مشکل حالات میں مدد فراہم کرنا ہی موٹروے پولیس کی شاندار روایات کا تسلسل ہے اس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ موٹروے پر گا ڑیوں کی سر پرائز چیکنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے تاکہ شر پسند عناصر کی موٹرویز پر سر کوبی کی جاسکے۔ پٹرولنگ افسران انڈرپاسز اور موٹرویز کے گردونواح کے علاقوں پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ جرائم پیشہ افراد موٹروے پر آنے کی جرات نہ کر سکیں 

مزید :

علاقائی -