سانحہ موٹروے کے مجرمان کا نہ ملنا حکومتی نا اہلی ہے،مریم جاوید گنڈاپور
لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم لاہور کی سیکرٹری اطلاعات مریم جاوید گنڈاپور نے سانحہ موٹروے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کے بعد ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے،اگرمسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی اور میاں شہباز شریف آج وزیراعلیٰ ہوتے تو سفاک ملزمان 24گھنٹے میں پولیس کی حراست میں ہوتے لیکن موجودہ نالائق اور نااہل حکومت صرف بیان ہی دے سکتی ہے عملی طور پر ان سے کچھ نہیں ہونے والا۔ حکومت کے نئے تعینات ہونے والے لاڈلے سی سی پی اولاہور نے متاثرہ خاتون کی تذلیل کی ہے۔ جو ناقابل برداشت ہے۔
،ایسے افسر کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹادینا چاہیے،پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیاجس پر انتہائی افسوس ہے،متاثر خاتون کا کیس کی مزید پیروی سے انکار ہمارے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے اوریہ نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے، قائدمیاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرنے والا ملک میں آج مہنگائی یہ عالم ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،مہنگائی آسمان سے باتی کررہی ہے،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت تھاجبکہ موجودہ حکومت جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دے سکی ہے۔