چہلم امام حسین، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

چہلم امام حسین، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب سے ان تمام شہروں کی فہرست طلب کر لی ہے جن میں پنجاب پولیس موبائل سروس کو بند رکھنا چاہتی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت لاہور میں چہلم امام حسینؓ کے موقع موبائل سروس بند رکھی جائے گی جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپر ورک شروع کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -