ڈی آئی جی آپریشنزکی تیزاب گردی کا شکارنوجوان کی عیادت

ڈی آئی جی آپریشنزکی تیزاب گردی کا شکارنوجوان کی عیادت

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے عیسیٰ آبادمغلپورہ کے علاقے میں تیزاب گردی کا شکار نوجوان کی عیادت کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ایس پی سول لائنزڈویژن رضا صفدر کاظمی،ڈی ایس پی و دیگر پولیس افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تیزاب گردی کا شکار ہونے والے نوجوان ثاقب ڈینیئل کی عیادت کی۔انہوں نے متاثرہ نوجوان کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور پیش آنے والے واقعہ کے بارے تفصیلات معلوم کیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔اشفاق خان نے متعلقہ افسران کو متاثرہ نوجوان کا جلد از جلد میڈیکل کرواکر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ 

مزید :

علاقائی -