شالیمار سے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

 شالیمار سے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس شالیمار کی کارروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث روڈو گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق شالیمار انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران نقب زن  گینگ کے سرغنہ تنویر عرف روڈواور اس کا ساتھی طاہر علی کو گرفتار کر کے ملزمان سے ایک لاکھ روپے نقدی،4 موبائل فونز اورآلات نقب زنی بر آمد کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو چوری کی وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -