مناواں،غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

مناواں،غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے غیرت کے نام پراپنی 14سالہ بیٹی عروبہ کو قتل کرنے والے اس کے سگے باپ کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ اسے شک تھا کہ میری بیٹی عروبہ کے کسی لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کا مجھے رنج تھا۔چونکہ میری بیوی 4سال قبل وفات پا چکی تھی اور میرا بیٹا کام پر گیا ہوا تھا جبکہ میں اور میری بیٹی عروبہ گھر پر اکیلے تھے لہذامیں اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکا اور جان سے مار دینے کی نیت سے اپنی بیٹی پر بیلٹوں سے شدید تشدد کرنا شروع کر دیا اور گلا دبا کر اسے ادھ مواء کردیا۔ کسی کو مجھ پر شک نہ ہو اس لیے میں نے اپنی بیٹی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ رچادیا اور اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ شدید تشدد کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

بعد ازاں میں نے اپنا جرم چھپانے کے لیے اپنی بیٹی عروبہ کی نعش گھر میں لاکر جلدی جلدی تدفین کرنا چاہی جو کسی نامعلوم شخص نے پولیس کو اطلاع دے دی اوراس طرح پولیس نے میرا جرم بے نقاب کر دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -