حادثات سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں 

    حادثات سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے بلدیہ ٹاؤن گارمنٹس فیکٹری،کراچی اور بند روڈفیکٹری، لاہور میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں مختلف تقا ریب منعقدکیں۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان  انجینئرنگ کونسل کے فائر سیفٹی کوڈز اور لاہور ہائی کورٹ کے فائر سیفٹی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے ہی ایسے اندوہناک و جان لیوا حادثات کی روک تھام ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اس حادثہ کے بعد فائر سروس کے آلات، فائر ریسکیورز کی تربیت کو مزیدمؤثر بناتے ہوئے بلند و بالا عمارات میں متعدد فائر فائٹنگ کے دوران ہنگامی انخلاء کی فرضی مشقوں کا انعقاد کروایاجس کی وجہ سے ریسکیو1122کی فائر سروس نے پنجاب بھر میں آگ کے 1لاکھ50ہزار حادثات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ کے ذریعے اب تک450ارب روپے سے زائد کے متوقع نقصان بچائے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کاروباری حلقوں،کارخانہ وملزاوربلند وبالاعمارات کے مالکان پرزوردیاہے کہ وہ اپنی صنعتوں اور کاروباری مراکز میں چند روپوں کی بچت کیلئے اربوں کی املاک اورقیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں مت ڈالیں،انہوں نے مزید کہاکہ عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کے راستوں کی عدم موجودگی اوربلڈنگ بائی لاز پرعملدرآمد کیے بناہم غیرمحفوظ ہیں چاہے آپکے  پاس دنیا کہ بہترین فائر سروس ہی کیوں نا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ  بلڈنگ بائی لازاورفائرسیفٹی کوڈز پرعملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔ میڈیا کو چاہیے کہ عوام میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے فائر سیفٹی کوڈز اور لاہور ہائیکورٹ کے فائر سیفٹی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد بارے آگاہی و شعور کی بیداری کیلئے اپناکردار ادا کرے۔ 

مزید :

علاقائی -