بحرین کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ، ہمارے دو بہترین دوست امن معاہدے کے لیے رضا مند ہو گئے: صدر ٹرمپ 

بحرین کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ، ہمارے دو بہترین ...

  

واشنگٹن(بیوروچیف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج ایک اور تاریخی پیشرفت ہوئی ہے، ہمارے دو بہترین دوست اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ بحرین 30 روز کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

   بحرین

مزید :

صفحہ اول -