6ماہ میں یومیہ 8سے زائد بچوں کیساتھ بد اخلاقی ہوئی: رپورٹ 

    6ماہ میں یومیہ 8سے زائد بچوں کیساتھ بد اخلاقی ہوئی: رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ بداخلاقی کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کیساتھ بداخلاقی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے۔ جنوری سے جون کے دوران بداخلاقی کا نشانہ بننے والے بچوں کے اعدادو شمار شامل کیے گئے ہیں جو 84 اخبارات میں شائع خبروں پر مشتمل ہیں۔ رپورٹ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔6 ماہ کے دوران پاکستان میں 497 بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران227 بچوں سے بداخلاقی کی کوشش کی گئی۔ 173 بچوں کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا۔ 38 بچوں کو بداخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا۔ 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ بداخلاقی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور 32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئے۔بچوں سے بداخلاقی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا۔
رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -