موٹر وے واقعے پر عمران خان کو مستعفی ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

    موٹر وے واقعے پر عمران خان کو مستعفی ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک فرد کا نام نہیں ہے بلکہ کلثوم نواز نے پرویز مشرف کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔اس سے قبل موٹروے زیادتی کے واقعے پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ خدا کی بستی میں درندوں نے انسانیت کو بھی شرمندہ کردیا، موٹروے واقعے پر دل بہت پریشان ہوا، اب ان درندوں کو نشان عبرت بنانا ریاست کی ذمہ داری ٹھہری، ہمیں اس بچی کے لیے انصاف چاہیے۔

وید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -