سی سی پی اولاہور کو شو کاز جاری  تحریری جواب طلب کر لیا، شہزاد اکبر 

 سی سی پی اولاہور کو شو کاز جاری  تحریری جواب طلب کر لیا، شہزاد اکبر 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو شو کاز جاری کرتے ہوئے تحریری طور پر جواب طلب کرلیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے واقعے سے متعلق راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کہیں کوئی انتظامی غفلت تو نہیں ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں بھی کمیٹی بنا دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے ڈی این اے کے نمونے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس سڑک پر یہ واقعہ پیش آیا وہاں آئی جی پنجاب نے فورس تعینات کردی ہے، جب تک یہ ایریا موٹروے پولیس کی حدود میں نہیں آئے گا تب تک وہاں پٹرولنگ جاری رہے گی۔

مرزا شہزاد اکبر 

مزید :

صفحہ اول -