سانحہ موٹروے،اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس تحقیقات کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال

سانحہ موٹروے،اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس تحقیقات کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کا ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب پولیس کے مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقات کے حوالے سے تیار کیے گئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں مختلف تجاویز بھی مرتب کی گئیں جبکہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹس آئندہ تین روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -