گھاناکا پاکستان میں قونصلر سروس کا آغاز
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) گھانا نے کرونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان میں قونصلر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام ایس او پیز پر عمل درامد کے بعداسلام آباد قونصلیٹ کھول دیا گیا ہے جبکہ گھانا جانے والوں کے لئے پاکستان چھوڑنے سے قبل اور گھانا کے ائیرپورٹ پر کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں گھانا کے اعزازی قونصل جنرل شاہد رشید بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ میں سماجی فاصلے صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ گھانا سرمایہ کاروں کی جنت ہے اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں تاہم جانے سے قبل اور وہاں پہنچنے کے بعد کرونا ٹیست لازمی قرار دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ پر مسافروں کوٹیسٹ کا نتیجہ آدھے گھنٹے میں دے دیا جائے گا اور جن مسافروں کے ٹیسٹ پازیٹو ہو جائیں انھیں علاج معالبے کی تمام تر سہولت فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ائیر لائن کے عملے کو ٹیسٹ سے مبرا رکھا گیا ہے۔ تمام ائیرلائنز کو گائیڈ لائینز جاری کر دی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گا۔
گھانا