پاکستان کی ترقی کیلئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر چلنا ہو گا: عثمان بزدار

پاکستان کی ترقی کیلئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر چلنا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح ؒبااصول، انصاف پسند اور جرات مند مدبر تھے، تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے۔غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا عمران خان کا عزم ہے اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائد کے پاکستان کو عملی تعبیر دیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے قوم کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے۔پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے اتحاد،ایمان اورتنظیم کے سنہری اصولوں پر چلنا ہوگا۔دریں اثناء عثمان بزدارنے کہا کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہوگا۔پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اوران کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے اورمتاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔جبکہ وزیراعلی نے تونسہ کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی اور رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں اور انتشار کی سیاست کرنیوالے یہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔علاوہ ازیں 
عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ اول -