وفاقی حکومت کی بھارتی ہیکرز سے نمٹنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری  

      وفاقی حکومت کی بھارتی ہیکرز سے نمٹنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے بھارتی ہیکرز سے نمٹنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے قبل مکمل یو آر ایل چیک کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کرونا  اور چین بھارت سرحدی تنازع میں ہیکرز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، ہیکرز ان موضوعات سے متعلقہ ای میلز کے ساتھ خطرناک لنکس منسلک کررہے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لنک پر کلک کرنے سے ہیکرز حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں، غیرتصدیق شدہ ذرائع سے آنیوالی ای میلز کیساتھ اٹیچمنٹ نہ کھولیں۔وفاقی حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ زیربحث ٹاپ ٹرینڈز کی معلومات سے متعلقہ ای میلز سے باخبر رہیں۔
 ایڈوائزری

مزید :

صفحہ اول -