چین کا جوابی وار، امریکی سفارت کاروں پر مزید پابندیاں عائدکر دیں 

  چین کا جوابی وار، امریکی سفارت کاروں پر مزید پابندیاں عائدکر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ(آن لائن)چینی حکام نے کہا ہے کہ چین اور ہانگ کانگ میں امریکی سفارت خانے اور اس کے قونصل خانے کے سٹاف ممبرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ اس نے یہ پابندیاں رواں ماہ امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں لگائی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے ان پابندیوں کی وضاحت نہیں کئی گئی جو امریکی سٹاف ممبرز پر جوابی طور پر لگائی گئی ہیں۔چین اور امریکہ کے تعلقات رواں برس تیزی سے خراب ہوئے ہیں اور یہ تجارت سے لے کر کورونا کی عالمی وبا تک کے حوالے سے کیے گئے اقدامات میں ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا شکار ہوئے
 چین

مزید :

صفحہ اول -