وزیراعظم کی تضحیک،سابق چیئرمین پیمرا کیخلاف مقدمہ درج، صحافی بلال فاروقی گرفتار

وزیراعظم کی تضحیک،سابق چیئرمین پیمرا کیخلاف مقدمہ درج، صحافی بلال فاروقی ...

  

 جہلم، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ابصار عالم پر وکیل چوہدری نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ابصار عالم نے سوشل میڈیا پر قومی ادارے اور وزیر اعظم کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کی۔علاوہ ازیں انگریزی روزنامہ کے صحافی بلال فاروقی کو مبینہ طور پر قومی سلامتی کے ادارے کی تضحیک کے الزام میں ڈی ایچ اے کراچی میں واقع ان کے گھر سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے تصدیق کی کہ ٹریبیون کے صحافی بلال فاروقی کو ڈیفنس پولیس کے انویسٹی گیشن افسر نے جمعہ کی شام گرفتار کر لیا۔ 9 ستمبر 2020 کو پی ایس ڈیفنس کی پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج ایف آئی آر میں بلال فاروقی مطلوب تھے۔

مقدمہ 

مزید :

صفحہ اول -