قرنطینہ مراکز میں کرپشن،نیب نے محکمہ صحت سے آڈٹ رپورٹس طلب کرلیں 

      قرنطینہ مراکز میں کرپشن،نیب نے محکمہ صحت سے آڈٹ رپورٹس طلب کرلیں 

  

لاہور (جنرل رپورٹر،آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے عالمی کوروناوبا سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایکسپو سینٹر، کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس میں بنائے گئے مراکز کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تینوں مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد موصول ہوئے ہیں اور شکایت ملی ہے کہ قرنطینہ سنٹرز میں مہیا کی گئی اشیا مہنگے داموں خریدی گئیں۔ تینوں مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قرنطینہ سینٹرز میں گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں، میزوں، کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔متعلقہ اداروں سے لکڑی کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس کا تخمینے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے جبکہ اشیا کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔

رپورٹس طلب

مزید :

صفحہ اول -