ضلع خیبر، میچ میں تکرار پر فائرنگ، 2فٹبالر جاں بحق، 2زخمی

ضلع خیبر، میچ میں تکرار پر فائرنگ، 2فٹبالر جاں بحق، 2زخمی

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں فٹبال میچ میں تکرار کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے قومی ٹیم کے فٹبالر سمیت  2 کھلاڑی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ضلع خیبر میں فٹ با گراؤنڈ میں ہار جیت کے معاملے پر شروع ہونے والی تکرار بڑے حادثے کا سبب بن گئی اور اسی تکرار کے نتیجے میں ہونی والی فائرنگ سے  2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں پیش آیا جس کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جنید خان اور کلیم اللہ سے کی ہے اور یہ دونوں ٹیڈی بازار کے رہائشی اور فٹ بال کے کھلاڑی تھے۔جنید کے رشتہ داروں کے مطابق واقعے کی اصل وجہ جنید کے چھوٹے بھائی سے موبائل اور لیپ ٹاپ چھیننے سے ہوئی جس میں مبینہ طور پر کلیم اللہ کے بھائی ملوث تھے۔

2 فٹبالر جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -