شوگر سبسڈی سکینڈل، چیئر مین نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی 

  شوگر سبسڈی سکینڈل، چیئر مین نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیب نے شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی غیر جانبدرانہ،آزادانہ، شفاف، میرٹ اورقانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم میں دو انویسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے جبکہ چیئرمین نیب،ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اور ڈی جی آپریشنز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر کام مکمل کرنے کیلئے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات انتہائی غیر جانبدارانہ، شفاف، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائیں اور چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے جن کو غیر قانونی طریقے سے چینی سبسڈی دی گئی۔

ٹیم تشکیل 

مزید :

صفحہ اول -