آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات،خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور

  آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات،خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزئی کے درمیان ملاقات میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی تعلقات کے فروغ، افغانستان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک الگ خود مختار ریاست کے طور پر ابھرا۔ قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے۔، ان شاء اللہ مل کر اس مقصد کو ضرور حاصل کریں گے۔ 

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -