عزت دار بیٹی، اسکے جگرگوشوں کیساتھ قیامت دل چھلنی کر گئی: نواز شریف

  عزت دار بیٹی، اسکے جگرگوشوں کیساتھ قیامت دل چھلنی کر گئی: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگرگوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کے مطابق نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی آبرو کا تقاضہ ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں،اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے، یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے،انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اوربے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -